منڈی بہاؤالدین: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے بوسال میں راشن پیکجز کی تقسیم

کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال نے غریب، متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ہے، وہ سب گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم حسب استطاعت ان کی مدد کریں۔

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بوسال کے زیر انتظام مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا، راشن تقسیم کرنے کا کام رات کی تاریکی میں کیا گیا تاکہ کسی کی عزت پر کوئی حرف نہ آئے۔ تحریک منہاج القرآن بوسال کے ورکرز کا کہنا تھا کہ یہ پہلا مرحلہ ہے، دوسرے مرحلے میں مزید خاندانوں کو راشن فراہم کیا جائے گا۔ یہ کام اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام مستحق خاندانوں تک راشن نہیں پہنچ جاتا اور پھر کوئی ایسا خاندان نہیں ہو گا کہ جو راشن نہ ہونے کی وجہ سے بھوکا سوئے۔

رپورٹ: عدنان اکبر گوندل بوسال

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top