روجھان (راجن پور): منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن پیکجز کی تقسیم

کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال نے غریب، متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ہے، وہ سب گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم حسب استطاعت ان کی مدد کریں۔

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن روجھان۔۔۔صوبائی حلقہ 297 روجھان ضلع راجن پور گیارہویں روز بھی 100 مستحقین کے گھروں میں تیار شدہ کھانا پہنچا کر خدمت کی انوکھی مثال قائم کردی۔ ضلعی راہنماء ندیم احمد مزاری اور سینئر راہنما تحریک منہاج القرآن روجھان جاوید احمد مزاری کی قیادت میں کارکنان تحریک اور ایم ایس ایم کے جوان سرگرم عمل۔۔۔ایک فرد۔۔۔۔ایک مسکین امدادی مھم زوروں پر۔۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top