خواتین کے عالمی دن پہ ڈنمارک میں معراج النبی ﷺ کانفرنس

مورخہ: 08 مارچ 2020ء

مؤرخہ 8 مارچ منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج سسٹر لیگ ڈنمارک نے مرکز منہاج القرآن ڈنمارک پہ معراج النبی ﷺ کانفرنس منعقد کی جس میں خواتین اور یوتھ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ درس نظامی کی طالبہ آنسہ خدیجہ سجاد نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی اور محترمہ رخسانہ افضل صاحبہ نے حمد باری تعالیٰ پیش کی۔ مریم ادریس، ناہید خان، سمیرہ سلیم، سسٹر لیگ کی آنسہ فروہ حسین، نیلم یاسین اور کومل جنید نے عقیدت کے پھول بحضور سرورِ کونین ﷺ نچھاور کیے۔

ڈینش زبان میں خواتین کے عالمی دن اور معراج النبی ﷺ کے کچھ مخصوص پہلوؤں پر محترمہ سمعیہ یوسف نے گفتگو کی جب کہ خصوصی خطاب ڈائریکٹر مفتی ارشاد حسین سعیدی نے کیا۔ انکا ایمان افروز خطاب کا پہلا حصہ خواتین کے عالمی دن پر تھا، انہوں نے اسلام میں خواتین کے مقام اور اہمیت کو بہت خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ دوسرا حصہ معراج النبی ﷺ کے کچھ بہت ہی خاص اصلاحی و تربیتی پہلوؤں پر مبنی تھا۔

بعد ازاں خواتین کے مابین ذہنی آزمائش کا مقابلہ کروایا گیا، سب خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ نظامت کے فرائض ویمن لیگ ڈنمارک نارتھ ویسٹ کی نائب صدر محترمہ صدف شمس صاحبہ نے انجام دیئے محترمہ ڈاکٹر شازیہ رانا صاحبہ نے یورپ میں اولاد کی تربیت کے حوالے سے منہاج ویمن لیگ کے یوٹیوب چینل کا تعارف کرایا اوراس کے لیے خواتین کو اپنا اپنا تجربہ بیان کرنے کی دعوت دی۔ سلام بحضور سرور کونین ﷺ محترمہ کوکب اُپل صاحبہ نے پیش کیا۔ مہمانوں کی دعوت شیراز پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

رپورٹ: خدیجہ یونس (ناظمہ نشر واشاعت ویمن لیگ نارتھ ویسٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top