لودھراں: منہاج ویلفیئر فاونڈیشن اور ایم ایس ایم کے زیراہتمام راشن کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ

کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال نے غریب، متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ہے، وہ سب گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم حسب استطاعت ان کی مدد کریں۔

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودھراں کی راشن تقسیم مہم کے سلسلہ میں دوسرے فیز کے دوران 80 گھروں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری احسان اللہ سنبل ہیڈ ٹریننگ کونسل ایم ایس ایم پاکستان، ضلعی صدر منہاج القرآن لودھراں عبد الغفار سنبل، ڈپٹی ہیڈ ایم ایس ایم سوشل میڈیا جنوبی پنجاب نوید بھٹی، ڈسٹرکٹ صدر ایم ایس ایم لودھراں کلیم اللہ سنبل، راہنما ایم ایس ایم کاشف بھٹی، چوہدری احمد سیکرٹری دعوت ضلع لودھراں، چوہدری محمود سنبل، چوہدری طاہر، محمد زاہد و دیگر موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top