حکیم الامت نے امت واحدہ کی نبوی تعلیم کو اجاگر کیا: ڈاکٹر طاہرالقادری

علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے فلسفہ خودی میں غلامی کی ہر شکل سے نجات ہے
فرصت کے ان لمحات میں نوجوان شاعر مشرق کی فکر کا مطالعہ کریں
دعا ہے اللہ تعالیٰ حکیم الامت کے درجات بلند فرمائے، قائد تحریک منہاج القرآن

Dr Tahir ul Qadri message on Dr Allama Muhammad Iqbal's death anniversary

لاہور (20 اپریل 2020) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے 82ویں یوم وصال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکیم الامت نے اپنے فکر و فلسفہ کے ذریعے امت واحدہ کی نبوی تعلیم کو اجاگر کیا، امت مسلمہ کے زوال میں باہمی تقسیم اور انتشار کا مرکزی کردار ہے، آج بھی اگر امت اپنا کھویا ہوا مقام بحال کرنا چاہتی ہے تو سب سے پہلے وہ ایک کتاب جس کا نام قرآن مجید ہے اس پر جمع ہوجائے، قرآن مجید میں امت مسلمہ کی ترقی، خوشحالی، استحکام، وقار اور مقصدیت کے سارے سبق موجود ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کل کرونا وائرس کی وجہ سے مغربی ممالک کے ساتھ ساتھ مسلمان ملک بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے معمول کی مصروفیات سے مبرا ہیں، یہ بہترین وقت ہے کہ نوجوان حکیم الامت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی فکر کا مطالعہ کریں، انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کا فلسفہ خودی غلامی کی ہر شکل سے نجات کا نسخہ کیمیا ہے، حکیم الامت باوقار اور خوددار قوم کی تشکیل کیلئے نوجوانوں کو جدید عصری علوم کے زیور سے آراستہ دیکھنا چاہتے تھے، علم اور شعور و آگہی کے بغیر کوئی قوم آگے نہیں بڑھ سکتی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حکیم الامت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے درجات بلند کرے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top