ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (21 اپریل 2020) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کراچی کے ناظم مرزا جنید کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش و مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔ منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فون کر کے مرزا جنید سے اظہار تعزیت کیا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، قاضی زاہد حسین، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، رفیق نجم، جی ایم ملک، رانا محمد ادریس، سردار شاکر مزاری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر رہنماؤں نے مرزا جنید کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top