اسلام میں صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا: جواد حامد

منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں، ہاسٹلز کی جراثیم کش ادویات ملے پانی سے صفائی

Jawad Hamid

لاہور (24 اپریل 2020) منہاج القرآن کے تمام تعلیمی اداروں اور ان سے منسلک ہاسٹلز کی جراثیم کش ادویات ملے پانی سے مکمل صفائی کروائی گئی۔ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ اور مضافات کی گلیوں کی بھی صفائی کروائی گئی۔ گزشتہ روز منہاج یونیورسٹی لاہور، منہاج کالج فار ویمن، آغوش آرفن کیئر ہوم، منہاج ایجوکیشن سوساءٹی اور کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کی چھتوں، دیواروں اور فرش کو جراثم کش ادویات ملے پانی سے دھویا اور مکمل صفائی کروائی گئی منہاج القرآن کے مرکزی رہنما جواد حامد نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند ہوں یا کھلے ان کی صفائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سمیت دیگر متعددی امراض سے بچنے کےلئے صفائی کو معمول بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام دنیا کا واحد الہامی دین ہے جس میں صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top