عبدالستار منہاجین (ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو) کے والد محترم فیصل آباد میں انتقال کر گئے

مورخہ: 11 مئی 2020ء

محترم عبدالستار منہاجین (ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو) کے والد محترم جناب حاجی عبدالغفور فیصل آباد میں انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ 12 مئی بروز منگل صبح 5 بجے ڈیرہ حاجی محمد ارشد مغل، مین بازار رچنا ٹاون ستیانہ روڈ، فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم کے انتقال پر قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، انجینئر محمد رفیق نجم، رانا محمد ادریس، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، دیگر قائدین اور مرکزی سٹاف اور تحریکی کارکنان و وابستگان نے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top