انڈیا: مولانا حبیب احمد الحسنی کا 51 روزہ آن لائن درس حدیث (المنہاج السوی)

مورخہ: 21 مئی 2020ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مشہور زمانہ تالیف المنہاج السوی من الحدیث النبوی کا مکمل درس مولانا حبیب احمد الحسنی ڈائریکٹر منہاج القرآن انڈیا و بانی الہدایہ حیدرآباد دکن، انڈیا نے تالہ بندی کے اس پرآشوب وقت میں اپنے youtube چینل سے براہ راست 51 دن میں پورا کیا۔ اس درس میں انڈیا کے علاوہ برصغیر ، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، سعودیہ، عمان، بحرین ، امریکہ، آسٹریلیاء، ملائشیاء وغیرہ سے تقریبا 1400 سے زائد طالبانِ علمِ حدیث نے آفیشیل رجسٹریشن کے ساتھ حصہ لیا۔ اس درس میں مولانا حبیب احمد الحسینی نے جملہ گیارہ سو احادیث مبارکہ کی عبارات کی تلاوت، اس کا ترجمہ، ضروری تشریحات، راویوں کا مختصر تعارف، مصادر کتب کا اور انکے مؤلفین کے چند حالات پر بے مثال تدریسی نہج کے ساتھ شرکائے درس کو علم حدیث کے خزانوں سے سرفراز کیا۔ درس میں شامل رہنے والے طلباء کو یہ ہدایت دی گئی تھی کے وہ درس میں با وضوء، نسخہ المنہاج السوی، نوٹ پیڈ اور قلم کے ساتھ شرکت کریں۔ سوالات کرنے والے ناظرین کے جوابات بھی دیئے گئے۔

آن لائن نشر ہونے والے سارے دروس میں یہ اس طرح کا پہلا موقع تھا کہ مکمل کتاب کا درس ان تمام خصوصیات کے ساتھ مولانا حبیب احمد الحسینی اور انکی ٹیم کی کاوشوں سے اس تالہ بندی میں بہت مقبول ہوا۔ علمی حلقجات کے علاوہ عوامی سطح پر بھی پچلے 51 دن سے موضوع گفتگو بنا رہا۔

درس کی آخری نشست میں مولانا حبیب احمد الحسینی نے شیخ الاسلام سے انہیں حاصل ہونے والی حدیث شریف کی سند متصلہ کی قرأت کی اور اس میں شریک ہونے والے طلباء کو اس کی مشروط قولی اجازت سے بھی نوازا۔ بعدازاں درس سے استفادہ کرنے والے متعلمین کے لئے ایک امتحان منعقد کیا جائے گا، اس میں کامیاب ہونے والوں کو تحریری اجازت بھی عطا کی جائے گی۔ مولانا نے شرکا کو نصیحت فرماتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام کی ذات فی زمانہ اہل سنت کے عقلوں پر پڑے قفل کی کنجی کا نام ہے۔ جس سے استفادہ کرنے کے بعد لوگوں کے نظریات میں غیر معمولی توسیع علانیہ نمودار ہوجاتی ہے۔ راہ راست پر گامزن رہنے کی چاہت رکھنے والوں کو حضور سیدنا غوث الاعظم اور مولا علی کی وساطت سے حضور اکرمﷺ سے اپنا تعلق مضبوط کرنے کی تلقین فرمائی۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے آڈیو پیغام میں درس کے کامیاب انعقاد پر اپنے دل کی عمیق گہرایوں سے مولانا حبیب احمد الحسینی اور ان کی ساری ٹیم کو اور آن لائن شریک ہونے والے تمام احباب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے دعا فرمائی۔

از : محمد بلال قادری (نائب صدر منہاج القرآن تلنگانہ، انڈیا)

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top