شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا منہاج القرآن مانسہرہ کے بانی رہنما علامہ قاضی محمد صادق نیازی کے انتقال پر اظہار تعزیت
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن مانسہرہ کے بانی رہنما علامہ قاضی محمد صادق نیازی کے انتقال پر دلی افسوس اور غم کا اظہار کیا ہے، قائد تحریک نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم آخری سانس تک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے اسلام اور انسانیت کی خدمت کرتے رہے اور ہر سانس علم، امن اور عشق رسول ﷺ کے فروغ کے لئے وقف کیے رکھا، شیخ الاسلام نے مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کےلئے دعا کی۔
دریں اثنا منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری، ڈائریکٹر امورخارجہ جی ایم ملک، منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی صدر علامہ امداد اللہ قادری، مرکزی ناظم علامہ میر آصف اکبر اور دیگر قائدین تحریک منہاج القرآن نے علامہ قاضی محمد صادق نیازی کے انتقال پر دلی افسوس اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
تبصرہ