ڈاکٹر طاہرالقادری کا سجادہ نشین چورہ شریف پیر سید محمد کبیر علی شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

مورخہ: 12 جون 2020ء

Dr Tahir ul Qadri

لاہور (12 جون 2020) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سجادہ نشین چورہ شریف پیر سید محمد کبیر علی شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کےلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ پیر سید محمد کبیر علی شاہ صاحب علم شخصیت تھے۔ انہوں نے عمر بھر دین اسلام اور انسانیت کی بے لوث خدمت کی۔ تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان پیر کبیر علی شاہ صاحب کے اہلخانہ و مریدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور منہاج القرآن علماء کونسل نے پیر سید کبیر علی شاہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کےلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top