فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کا 47واں سالانہ عرس

مورخہ: 08 جون 2020ء

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کا 47واں سالانہ عرس مبارک بستی لوہلے شاہ جھنگ میں صاحبزادہ صبغت اللہ قادری کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ عرس تقریبات کے چیف آرگنائزر ڈائریکٹر دارالعلوم فریدیہ قادریہ علامہ عبدالقدیر تھے۔ عرس تقریب میں صاحبزادہ محمد طاہر قادری اور جھنگ شہر سے علماء مشائخ نے بھی شرکت کی۔ کرونا وائرس کے باعث تقریب میں لوگوں کی شرکت کو محدود رکھا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کے بعد آقا دوجہاں ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ تقریبات کا اختتام محفل ذکر و نعت اور دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top