میزان بینک کی طرف سے منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں اے ٹی ایم مشین کی تنصیب

خرم نوازگنڈاپور و دیگر رہنماؤں نے ایریا منیجر کے ہمراہ اے ٹی ایم مشین کا افتتاح کیا

لاہور (یکم جولائی 2020ء) تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے میزان بینک کے ایریا منیجر سید وصی علی عباس شاہ، بابر چودھری منیجر آپریشن اور خالد مغل برانچ منیجر کا منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کیلئے اے ٹی ایم مشین کی سہولت مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ بہترین ادارے عامۃ الناس کی خدمت کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں، میزان بینک کی طرف سے اے ٹی ایم کی تنصیب پر ہم ان کے شکر گزار ہیں اس سے کارکنان اور علاقہ کے لوگوں کو سہولت میسر آئی ہے۔ ایریا منیجر نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ غیر سرکاری تنظیم ہے، ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے ساتھ اے ٹی ایم کی تنصیب کے حوالے سے تعاون کیا گیا، ہمارا بھی بنیادی مقصد یہی ہے کہ صارفین کو ان کے گھر کی دہلیز پر زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جائیں۔ اس موقع پر اے ٹی ایم مشین کا باضابطہ افتتاح کیا گیا، ڈائریکٹر میڈیا نوراللہ صدیقی، سینئر رہنما جواد حامد اور دیگر رہنما موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top