تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر زون کی نئی تنظیم کا اعلان

سید ابرار سرور شاہ صدر مقرر، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی مبارکباد

لاہور (10 جولائی 2020ء) تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر کی زونل تنظیم کا اعلان کر دیا گیا، سید ابرار سرور شاہ صدر، حافظ احسان الحق نائب صدر مقرر کئے گئے ہیں، دیگر عہدیداروں میں قاضی سعید احمد نائب صدر، سردار ریاض احمد عباسی نائب صدر، محمد ظفر اقبال طاہر ناظم، سردار اورنگزیب نائب ناظم، سید ابرار حسین شاہ ناظم مالیات، پروفیسر محمد رشید صدیقی ناظم ویلفیئر، خواجہ عبدالرحمن ناظم تعلقات عامہ، عرفان محمود مغل ناظم نشرواشاعت، محمد امتیاز ناظم حلقات درود، مظہر حسین قادری ناظم ممبر شپ، عمران حمید عباسی ناظم و دعوت تربیت مقرر کیے گئے ہیں، عہدیداروں کا نوٹیفکیشن رانا محمد ادریس قادری، نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی زون و آزاد جموں کشمیر نے کیا، نئے تنظیمی عہدیداروں کو ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صدر منہاج القرآن، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئی تنظیم پہلے سے بڑھ کر مصطفوی مشن کے فروغ کیلئے اپنی بہترین صلاحیتں بروئے کار لائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top