جنوبی افریقہ: منہاج القرآن اسلامک کمیونٹی سنٹر جوہانسبرگ کا افتتاح
ساؤتھ افریقہ کے مشہور شہر جوہانسبرگ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نئے اسلامک وکمیونٹی سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ سنٹر میں مسجد، لائبریری، آفس اور ہال کے لئے بھی علیحدہ علیحدہ جگہ موجود ہے۔ اسلامک سنٹر کی افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔
ملکی ناظم رانا محمد آصف جمیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا کام پوری دنیا میں بالعموم اسلامک لائبریریز اور دفاتر کے قیام سے ہی بانی وسرپرست اعلی تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کی سینکڑوں کتب اور ہزار ہا DVD اور CDs کے ذریعے پھیلا ہے۔ الحمدللہ آج ساؤتھ افریقہ کے تمام صوبوں میں باقاعدہ لائبریریز کا قیام عمل میں آچکا ہے جن سے ہزار ہا افراد مستفید ہو رہے ہیں۔
اس موقع پر جوہانسبرگ اور پرٹیوریا سے منہاج القرآن کے عہدیداران اور کارکنان نے بھی خصوصی شرکت کی۔ ملکی ناظم نے تمام صوبائی و علاقائی تنظیمات کے قائدین تحریک اور مقامی بزنس کیمیونٹی کی بھر پور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کی درازی عُمر اور صحت کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی
الدین قادری، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک اور
مرکزی قائدین نے اس نئے اسلامک وکمیونٹی سنٹر کے قیام پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ
افریقہ کو خصوصی مبارکباد دی ہے۔
تبصرہ