منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے لبنان میں شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قربانی کے گوشت کی تقسیم

مورخہ: 01 اگست 2020ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے اس سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر لبنان میں قائم شام اور فلسطین کے ہزاروں پناہ گزینوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا، اور دسترخوان لگائے گئے، اس کے علاوہ پاکستان بنگلہ دیش، کشمیر، افریقہ میں بھی قربانی کے ہزاروں جانور قربان کیے گئے اور لاکھوں افراد میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا، پاکستان میں لاہور، کراچی، راولپنڈی، میر پور آزاد کشمیر، جنوبی پنجاب، سنٹرل پنجاب، شمالی پنجاب سمیت پچاس مقامات پر اجتماعی قربانیاں کی گئیں اور ہزاروں مستحق خاندانوں اور لاکھوں افراد میں گوشت تقسیم کیا گیا۔

پاکستان سمیت دیگر ممالک میں قربانی کے جانوروں کی خریداری میں برطانیہ، امریکہ، کینیڈا کے عہدیداروں، منہاج القرآن کی تنظیمات اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے بھرپور حصہ لیا اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پر اپنے غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل حسین مشہدی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پسماندہ اور خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کی مدد کے لیے اقدامات بروئے کار لا رہی ہے اور ایم ڈبلیو ایف کی فلاحی سرگرمیوں کا دائرہ روز بروز بڑھ رہا ہے، اور اسے بے مثال پذیرائی مل رہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top