گجرات: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی، مستحقین میں گوشت کی تقسیم

مورخہ: 02 اگست 2020ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان میں پچاس مقامات پر اجتماعی قربانی کی گئی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے دن قربانی کے چھوٹے بڑے سینکڑوں جانور قربان کئے گئے۔ قرآن و سنت کی تعلیمات، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات اور ویلفیئر ویژن کے تحت ہزاروں مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ضلع گجرات کے تمام پی پی حلقہ جات میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا اور تمام پی پی حلقہ جات کو قربانی کے جانور مہیا کئے گئے۔ ضلع گجرات کے 18 پی پی حلقہ جن میں ٹانڈہ، جلالپور جٹاں، ٹھٹھہ موسیٰ، پیروشاہ، کوٹلہ، سٹی گجرات، کنجاہ، منگووال، شادیوال، لالہ موسیٰ، کھاریاں، سرائے عالمگیر، ڈنگہ، جوڑا، گلیانہ، بیسہ، کڑیانوالہ اور فتح پور شامل ہیں۔ اس سلسلہ میں تمام پی پی حلقہ جات نے خاطر خواہ انتظامات کئے اور منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے مستحق اور سفید پوش گھرانوں میں عید کے تینوں دن گوشت کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا۔ ضلعی صدر مرزا محمد طارق بیگ، ضلعی ناظم راجہ عبدالوحید اور ضلعی ناظم ویلفئیر میاں ندیم القادری نے تمام پی پی حلقہ جات کو مبارکباد پیش کی اور تین دن مسلسل غریب اور سفید پوش گھرانوں میں گوشت کی تقسیم کو سراہا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top