کوہاٹ: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی، مستحقین میں گوشت کی تقسیم

مورخہ: 03 اگست 2020ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان میں پچاس مقامات پر اجتماعی قربانی کی گئی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے دن قربانی کے چھوٹے بڑے سیکڑوں جانور قربان کئے گئے۔ قرآن و سنت کی تعلیمات، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات اور ویلفیئر ویژن کے تحت ہزاروں مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کوہاٹ میں بھی اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، عید کے تینوں دن تین عدد قربان کی گئیں، مقامی قائدین حاجی اعجاز بنگش صدر تحریک، ضیاء اللہ ناظم تحریک، خالد محمود ناظم ویلفیئر کوہاٹ اور دیگر ایگزیکٹیو کے ممبران نے اپنی نگرانی میں قربانی کا گوشت پیک کروا کر مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔

محمد عبدالحی علوی (مرکزی نائب ناظم تنظیمات برائے خیبرپختونخوا)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top