ڈنمارک (اوڈنسے): منہاج القرآن کے زیراہتمام یوم پاکستان کی تقریب

مورخہ: 22 اگست 2020ء

منہاج القرآن اوڈنسے میں 14 اگست 2020 کو یوم پاکستان کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز قرآنِ پاک کی تلاوت سے ہوا جس کی سعادت محمد لبیب یونس نے حاصل کی۔ ادارہ کے سٹوڈنٹسن نے اجتماعی طور پر ملی نغمے اور ترانے پیش کیے۔ محمد باسم ریاض مدنی، محمد عبداللہ شاہد، مہک فاطمہ، نایاب فاطمہ، اریبہ طاہرہ، نحل شاہد نے یوم پاکستان کے موضوع پہ تقاریر کیں۔ تقریب کی صدارت سابق صدر راجہ محمد اکبر نے کی۔ نظامت کے فرائض ڈائریکٹر محمد حسنین فرید نے ادا کئے۔ بعد ازاں صدر محمد ندیم یونس نے استحکام پاکستان کے حوالے سے گفتگو کی اور پاکستان کی سلامتی کی دعا کے ساتھ اس تقریب کا اختتام ہوا۔

رپورٹ: ندیم یونس، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اوڈنسے (ڈنمارک)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top