کوہاٹ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تنظیمی تربیتی کیمپ کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جملہ فورمز کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ تربیتی کیمپ میں مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی علوی اور نائب ناظم تربیت علامہ محمد منہاج الدین قادری نے لیکچرز دیئے جبکہ نائب ناظم اعلی تنظیمات عبد الحئی علوی نے خصوصی شرکت کی۔

مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی علوی نے دعوت کی ضرورت و اہمیت اور ممکنہ ذرائع دعوت پر لیکچر دیا اور سوال و جواب کی نشست میں شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

ڈائریکٹر شعبہ تنظیمی تربیت نظامتِ تربیت تحریک منہاج القرآن محمد منہاج الدین قادری نے کوآرڈینیشن کونسل کے قیام، فعالیت اور عملی صورت پر لیکچر دیا، انہوں نے ٹیم ورک کی ضرورت و افادیت اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 50 سالہ خدمات پر بھی گفتگو کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top