منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جرمنی کے سیکرٹری جنرل سجاد احمد وڑائچ کا مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کا دورہ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جرمنی کے سیکرٹری جنرل سجاد احمد وڑائچ نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ناظم امورخارجہ جی ایم ملک، نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، ناظم سیکرٹریٹ جواد حامد اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

سجاد احمد وڑائچ کی والدہ چند روز قبل اس دار فانی سے انتقال فرما گئی تھیں، ان کے ایصال ثواب کیلئے ناظم اعلیٰ آفس، پاکستان عوامی تحریک آفس اور ڈائریکٹوریٹ آف فارن افیئرز میں خصوصی دعا کی گئیں۔

علاوہ ازیں معزز مہمان نے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top