علامہ احمد رضا خان قادری (مرحوم) کی برسی پر دعائیہ تقریب کا انعقاد

منہاج القرآن کے رہنماؤں، رفقاء و کارکنان کی کثیر تعداد میں شرکت
مرحوم تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق تھے، خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: علامہ حافظ محمد خان
توقیر احمد، ساجد محمود اعوان، چوہدری نذر حسین، ملک نذر حسین، علامہ عبد الرزاق ساجد کی شرکت

لاہور (12 ستمبر 2020ء) تحریک منہاج القرآن کے رہنما، ناظم منہاج القرآن علما کونسل چکوال، ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن چکوال علامہ احمد رضا خان قادری (مرحوم) کی پہلی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ احمد رضا خان قادری (مرحوم) کی دینی، علمی و سماجی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں، رفقاء و کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ معروف مذہبی سکالر علامہ حافظ محمد خان قادری نے کہا کہ علامہ احمد رضا خان قادری (مرحوم) ایک باعمل مسلمان، عاشق رسول ﷺ اور تحریک منہاج القرآن کا سرمایہ تھے۔ انہوں نے زندگی کا ہر لمحہ خدمت دین اور عشق مصطفیٰ ﷺ میں بسر کیا۔ علامہ احمد رضا خان قادری (مرحوم) ایک مخلص، محب وطن علمی شخصیت تھے۔ دین اسلام، پاکستان اور تحریک منہاج القرآن کے لئے علامہ احمد رضا خان قادری (مرحوم) کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق تھے۔ علامہ احمد رضا خان قادری (مرحوم) صاحب استقامت، عبادت گزار اور دین اسلام سے محبت کرنے والی شخصیت تھے، وہ نیک اور صالح انسان تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔

دعائیہ تقریب میں نائب صدر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب توقیر احمد، ساجد محمود اعوان، چوہدری نذر حسین، ملک نذر حسین، علامہ عبد الرزاق ساجد، ماسٹر شوکت علی، ظہیر الدین قادری، علامہ قاضی عتیق الرحمن سمیت جامع اسلامیہ کے اساتذہ، طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور علامہ احمد رضا خان قادری (مرحوم) کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی اسلام اور پاکستان کےلئے خدمات اور کاوشوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top