کوٹ ذوالفقار (ننکانہ صاحب): منہاج القرآن کے زیراہتمام عظمت امام حسین علیہ السلام کانفرنس

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 12 ستمبر 2020ء کو کوٹ ذوالفقار ضلع ننکانہ صاحب میں عظمتِ امامِ حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن ضلع ننکانہ صاحب کے عہدیداران و کارکنان سمیت علمائے کرام اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس سے تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی زون و آزاد جموں و کشمیر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی خطاب کیا۔

کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلام الٰہی سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اَہلِ بیتِ اَطہار سے محبت رکھنا عقیدۂ اَہلِ سنت کے بنیادی عقائد میں سے ایک ہے۔ وہ شخص سنّی ہی نہیں، جس کا دل اَہلِ بیتِ اَطہار علیہم السلام کی محبت و مودت سے خالی ہے۔ اَہلِ سنت کی شناخت حُب و تکریمِ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین و اَہلِ بیت علیہم السلام ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اَہلِ بیتِ اَطہار علیہم السلام کی محبت و عقیدت کا نہ صرف ابلاغ کیا ہے بلکہ تحریک کے ہر رفیق اور کارکن کو بھی اِسی ادب و احترام کا سبق دیا ہے۔

کانفرنس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top