تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے زیراہتمام ایک روزہ ورکرز کنونشن کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے زیراہتمام پریس کلب میں منعقدہ ایک روزہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے  کہا کہ تمام کارکنان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دیئے گئے ویژن کے مطابق زندگی کے ہر شعبہ میں دینی، سماجی اور فلاحی خدمات انجام دیں اور پاکستان کو علم و امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا فریضہ سرانجام دیں۔

کنونشن کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن حیدرآباد یونس القادری نے کی جبکہ مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی، ڈائریکٹر شعبہ تنظیمی تربیت نظامتِ تربیت منہاج الدین قادری، محمد سلیم چودھری اور فوجی مشتاق قائم خانی نے کنونشن میں خصوصی شرکت کی اور تربیتی لیکچرز دیئے۔ کنونشن میں حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے رہنماؤں علی قریشی، مٹھل انصاری، محسن مشتاق اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کنونشن کے اختتام پر دین اسلام کی سربلندی، وطن عزیز پاکستان میں انصاف پر مبنی حقیقی تبدیلی اور شہدائے انقلاب ماڈل ٹاؤن کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top