منہاج القرآن ماڈل ہائی سکول ٹاؤنشپ کا اعزاز، میٹرک کے امتحانات میں سوفیصد نتائج

طالبعلم اسد نے 1055، حسن افضل نے 1043، عاصم الطاف نے 1029نمبر حاصل کئے
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی مبارکباد

لاہور (24 ستمبر 2020ء) منہاج القرآن ماڈل ہائی سکول ٹاؤنشپ میٹرک کلاس کے طلباء کا رزلٹ 100 فیصد رہا، طلباء نے امتیازی نمبروں کیساتھ میٹرک کا امتحان پاس کیا، طالب علم محمد اسد نے 1055، محمد احسن افضال نے 1043، عاصم الطاف نے 1029 نمبر حاصل کئے۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن ماڈل ہائی سکول کے شاندار نتیجہ پر طلباء اور اساتذہ کو مبارکباد دی ہے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے پیغام میں کہا کہ الحمدللہ ہمیشہ کی طرح امسال بھی منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام چلنے والے سینکڑوں سکولوں کے بچوں نے حالیہ میٹرک کے امتحان میں مثالی کامیابی حاصل کی جس سے منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں کے معیار تعلیم اور اساتذہ کی سخت محنت کا اندازہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرح خواندگی میں اضافہ اور بامقصد تعلیم کی فراہمی منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کا مقصد و محور ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top