منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام ”کتاب دوستی“ کے عنوان سے تقریب

Hay Zindagi Kitab Dosti by Minhaj Youth League

لاہور (25 ستمبر 2020ء) منہاج یوتھ لیگ کی لٹریری کونسل کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں ”کتاب دوستی“ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی صدارت منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کی، تقریب میں ملک کی نامور علمی، ادبی، مذہبی، سیاسی شخصیات نے شرکت کی، معروف روحانی شخصیت حضرت واصف علی واصف کے صاحبزادے کاشف محمود، پروفیسر ڈاکٹر محمد افتخار خان، عین الحق بغدادی، حافظ سعید رضا بغدادی، پروفیسر محمد احمد طاہر، پروفیسر فیاض احمد سلفی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے منہاج یوتھ لیگ کو”کتاب دوستی“مہم کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کتاب دوستی کے کلچر کو مزید فروغ دیا جائے۔ مقررین نے کتاب دوستی کو قومی و معاشرتی، اخلاقی و روحانی ترقی کا ذریعہ قرار دیا۔

منہاج یوتھ لیگ کی لٹریری کونسل کے ہیڈ محمد انعام مصطفوی نے اگلے پانچ کے نصاب کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ہر ماہ چار کتابیں مطالعے کے لئے دی جائیں گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کہا کہ کتاب دوستی مہذب اقوام کی شناخت ہے، کتاب زندگی کے حقائق کو جاننے اور یہ معلومات دوسروں تک پہنچانے کا نام ہے، تہذیبوں کی نشوونما اور قوموں کی زندگی کا سارا عمل کتابوں سے جڑا ہوا ہے، کتاب علم کی حفاظت، ترسیل اور توسیع کا نام ہے۔ مظہر علوی نے کہا کہ کتاب دوستی معاشرتی، اخلاقی و روحانی ترقی کا ذریعہ ہے۔

Hay Zindagi Kitab Dosti by Minhaj Youth League

حضرت واصف علی واصف کے صاحبزادے کاشف محمود نے کہا کہ نوجوان پاکستان اور عالم اسلام کی طاقت ہیں، ملک کو خوشحال اور باوقار بنانے کے لئے نوجوانوں کی کردار سازی اور تعلیم و تربیت پر محنت کرنا ہو گی، منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور ان کے اخلاق سنوارنے پر محنت کررہی ہے، کتب بینی کا زوال ہمارا بڑا تہذیبی المیہ ہے، مطالعے کی عادت ہی تہذیب کی علامت ہے۔

عین الحق بغدادی نے کہا کہ وہی افراد اور اقوام زندگی کی معراج تک پہنچتے ہیں جن کا تعلق کتاب اور علم سے مضبوط رہا ہو، کتاب دوست افراد اور اقوام ہی تاریخ عالم میں مہذب قرار پاتے ہیں۔

منہاج القرآن نظامت تربیت شعبہ کورسز کے ڈائریکٹر حافظ سعید رضا بغدادی نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی اور برتری کا جائزہ لینے کا آسان نسخہ یہی ہے کہ دیکھا جائے اس قوم کے افراد کا علم اور کتاب سے کیا تعلق رہا ہے۔ یہی وہ پیمانہ ہے جس سے نہ صرف اس قوم کے حال کا صحیح علم ہو جائے گا بلکہ اس کے ماضی کا بھی اندازہ ہو جائے گا اور یقینا آپ اس کے مستقبل کا قیاس بھی کرسکتے ہیں۔ تقریب سے منہاج یوتھ لیگ کے سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان، محسن مصطفوی، محسن مشتاق و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top