شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اقبال مصطفوی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (18 ستمبر 2020ء) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اقبال مصطفوی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کیلئے ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش و مغفرت اور درجات بلند فرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، برگیڈیر ریٹائرڈ اقبال احمد خان، جی ایم ملک، انجینئر محمد رفیق نجم و دیگر رہنماؤں نے بھی اقبال مصطفوی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ رہنماؤں نے اقبال مصطفوی کے والد محترم حاجی غلام محمد اور انکے بھائیوں عطاء محمد مصطفوی، ذوالفقار علی اور شاہ محمد مصطفوی سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top