منہاج القرآن کا 40واں یوم تاسیس 17 اکتوبر کو منایا جائیگا

تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں ہو گی، ڈاکٹر طاہرالقادری، سینیٹر سراج الحق خطاب کریں گے

لاہور(16 اکتوبر 2020ء) تحریک منہاج القرآن کے 40ویں یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی تقریب منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں 17 اکتوبر 2020ء بروز ہفتہ رات 8 بجے منعقد ہو گی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ویڈیو لنک پر شرکت کرینگے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی تقریب میں خصوصی شرکت اور خطاب کریں گے۔

یوم تاسیس کی تقریب میں سردار لطیف احمد کھوسہ، صوبائی وزیر مذہبی امور پیر سید سعید الحسن شاہ، میاں منظور احمد وٹو، علامہ راجہ ناصر عباس، صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر زبیر، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین ابرار الحق، صاحبزادہ حامد رضا، پیر آف کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ تقریب میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بھی یوم تاسیس کی تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے۔ تقریب کے انتظامات مکمل اور مہمانوں کو شرکت کے دعوت نامے بھجوا دئیے گئے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top