تحریک منہاج القرآن کے 40ویں یوم تاسیس کے موقع پر سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کا خصوصی پیغام

17 اکتوبر 2020 کو تحریک منہاج القرآن کو چالیس برس ہو گئے، ماشاء اللہ اس میں جتنی بھی تعریف کی جائے ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کی وہ میرے خیال میں کم ہوگی۔ اس چالیس سالہ عرصے میں جس طریقے سے انہوں نے اس تحریک کو پروان چڑھایا ہے، اسلام اور مسلمانوں کی جتنی خدمت کی ہے بلکہ انسانیت کی جس قدر خدمت کی ہے‘ اتنے قلیل وقت میں اس کا احاطہ کرنا ممکن نہیں ہے۔

ماشاءاللہ ڈاکٹر صاحب نے جس طرح اس تحریک کو دنیا کے سو ممالک میں پھیلایا ہے، اس کی تنظیمات قائم کی ہیں اور جس طریقے سے انہوں نے فروغِ اسلام کا کام کیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ جس طرح انہوں نے تعلیم و تعلم کا کام کیا ہے، کتب لکھی ہیں اور مستحق طلبہ کی تعلیم کا بندوبست کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا اور انشاءاللہ جاری رہے گا تو یہ بہترین صدقہ جاریہ بھی ہے اور اس سے انسانیت کی خدمت بھی ہوگی۔

اسلام ہمیشہ تبلیغ سے ہی پھیلا ہے، مغربی دنیا کا یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ اسلام شاید تلوار کے زور پر پھیلا ہے، یہ تاثر بالکل غلط ہے۔ اسلام ہمیشہ ایسے ہی بزرگوں کی تبلیغ اور تعلیم کے سے پھیلا ہے۔ ڈاکٹر صاحب کے ساتھ ہمارا بہت پرانا تعلق ہے اور میں نے ہمیشہ دیکھا ہے کہ وہ بہت جذبے کے ساتھ اپنے نظریے پر قائم ہیں۔

ڈاکٹر صاحب نے مذاہب و نظریات کے درمیان موجود تصادم کے خاتمے کے لیے ایسا کردار ادا کیا ہے جس سے غلط فہمیاں دور ہوئیں۔ بدقسمتی سے دورِ حاضر میں اسلام کو دہشت گردی سے نتھی کیا جاتا ہے، دہشت گردی کے ناسور کے خلاف ڈاکٹر صاحب نے بہت زیادہ کام کیا ہے، ان کا یہ جذبہ ان کی کتب میں دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی قائم کی، سکولز اور کالجز کا نیٹ ورک قائم کیا اور مستحق طلباء کی تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا ہے، وہ معشلِ راہ ہے۔ مجھے یقین اور توقع ہے کہ اس سے اسلام کا بول بالا ہوگا اسلام کی حقیقی تعلیمات کو فروغ ملے گا۔میں دعاگو ہوں کہ ڈاکٹر صاحب جس طرح دین کی خدمت کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے اس جذبے کو قائم و دائم رکھے اور ان کو صحت اور تندرستی دے۔ میں ان کے اس چالیس سالہ سفر پر باد دیتا ہوں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top