تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ضیافت میلاد کا آغاز

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ضیافت میلاد کا آغاز ہو گیا، ماہ ربیع الاول کی آمد اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی عظیم خوشی کے سلسلہ میں منہاج القرآن کے زیراہتمام دنیا بھر میں ضیافت میلاد کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ پر یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک ہر شب نماز عشاء کے بعد ضیافت میلاد کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ضیافت میلاد کے پروگرام میں تلاوت و نعت خوانی ہوئی، جس کے بعد مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے رفعت ذکر کے موضوع پر خطاب کیا۔ آخر میں درود و سلام پیش کیا گیا جبکہ گوشہ درود کے مربی سید مشرف شاہ نے اختتامی دعا کرائی۔

پروگرام کے بعد ضیافت میلاد میں تمام شرکاء کی تواضع گئی، اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خود اپنے ہاتھوں سے شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا۔

ziafat e milad 2020

ziafat e milad 2020

ziafat e milad 200

ziafat e milad 200

ziafat e milad 200

ziafat e milad 200

ziafat e milad 200

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top