سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخمی اور اسیر صوفی محمد طفیل ڈار انتقال کر گئے

قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کروائی
مرحوم سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ظلم کا انصاف مانگتے مانگتے جان کی بازی ہار گئے: خرم نواز گنڈاپور
نماز جنازہ میں انجینئر محمدرفیق نجم، راجہ زاہد محمود کی شرکت، قاری اللہ بخش نقشبندی نے نماز جنازہ پڑھائی

لاہور (27 اکتوبر 2020) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخمی اور اسیر، سابق صدر منہاج القرآن شیخوپورہ صوفی محمد طفیل ڈارکے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ شیخوپورہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے شرکت کی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے آڈیو لنک پر مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم منہاج القرآن کے ایک نظریاتی رہنما تھے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے موقع پر درندہ صفت پولیس اہلکاروں کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنے اور آخری سانس تک شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لئے قانونی جدوجہد میں شریک رہے۔ نماز جنازہ میں نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈنیشن انجینئر محمد رفیق نجم، نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، عارف چوہدری، عین الحق بغدادی، چوہدری افضل وڑائچ، شکیل اعوان، آصف سلہریا ایڈووکیٹ و دیگر مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، بشارت جسپال، میاں ریحان مقبول و دیگر رہنماؤں و کارکنان نے صوفی محمد طفیل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار اور انکی مغفرت و درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ مرحوم کی نماز جنازہ قاری اللہ بخش نقشبندی نے پڑھائی۔ تدفین ان کے آبائی علاقہ شیخوپورہ میں کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top