شہداد کوٹ میں محفل نعت

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام میلاد مصطفی کانفرنس اور محفل نعت شہداد کوٹ میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت ضلعی رہنما منہاج القرآن، فرحان نعت کونسل کے چیئرمین دیدار سومرو نے کی۔

تحریک منہاج القرآن سندھ کے صوبائی امیر مخدوم ندیم احمد ہاشمی مہمان خصوصی تھے، محفل میں علامہ غلام ربانی تیمور منہاجین نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد پاک اللہ تعالی کی نعمتوں کا شکر بجا لانے کا ایک ذریعہ ہے۔

محفل میں ملک کے مشہور نعت خوان محمد فرحان قادری اور محمد عمران قادری نے نعت خوانی کی۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر منہاج القرآن لاڑکانہ ڈویژن امیر احمد قادری، معززین شہر اور بڑی تعداد میں غلامان مصطفٰی نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top