کورونا وبا کے دوران آن لائن تعلیم دینا بڑی انسانی خدمت ہے: ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی

منہاج القرآن ای لرننگ درجنوں ممالک کے بچوں کو قرآن پاک کی آن لائن تعلیم دے رہا ہے
اسلامی تعلیمات کو دوسروں تک پہنچانا بطو رمسلمان ہمارا دینی فریضہ ہے: پرنسپل کالج آف شریعہ

لاہور (8 نومبر 2020) کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران آن لائن تعلیم دینے والے اساتذہ فرض شناس اور قابل عزت ہیں، انہوں نے شعبہ ای لرننگ کی طرف سے آن لائن کلاسز کے کامیاب اور بلاتعطل اجراء پرانتظامیہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں طلبہ و طالبات کو تعلیم فراہم کرنا ایک بہت بڑی انسانی خدمت اور عبادت ہے۔

ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے منہاج القرآن ای لرننگ کی طرف سے درجنوں ممالک میں مسلم فیملیز کے بچوں کو قرآن پاک کی آن لائن تعلیم دینے کے عمل کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص اسلام کا سفیر اور مبلغ ہے، اسلامی تعلیمات کو دوسروں تک پہنچانا بطو رمسلمان ہمارا دینی فریضہ ہے، انہوں نے کہا کہ الحمدللہ منہاج القرآن عالمگیر سطح پر دعوت و تبلیغ کے فریضے کو احسن انداز سے پہنچارہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top