تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ سہیل احمد رضا کی وفد کیساتھ مزار اقبال پر حاضری

iqbal day 2020

حکیم الامت حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے 143ویں یوم ولادت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے شعبہ انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام اور سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر انٹرفیتھ شہزاد احمد خان کی قیادت میں وفد نے لاہور میں مزار اقبال پر حاضری دی۔ وفد میں تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ سہیل احمد رضا اور مختلف مسالک کے علماء سمیت مسیحی اور سکھ رہنماء بھی شامل تھے۔

سہیل احمد رضا اور دیگر رہنماوں نے تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے مزار اقبال پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر مزار اقبال پر موجود گارڈز نے گاڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ آخر میں یوم اقبال کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔

iqbal day 2020

iqbal day 2020

iqbal day 2020

iqbal day 2020

iqbal day 2020

iqbal day 2020

iqbal day 2020

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top