منہاج القرآن علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ احمد فاروقی کی قل خوانی پر علماء و مشائخ کی شرکت

منہاج القرآن علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر اور معروف عالم دین علامہ سعید احمد فاروقی کی قل خوانی کا پروگرام 9 نومبر 2020ء کو ملتان میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ زندگی موت کی امانت ہے، موت ایک اٹل حقیقت ہے جس کا ذائقہ ہر ذی روح شئے نے چکھنا ہے۔ علا مہ سعید احمد فاروقی ایک عظیم عاشق رسول تھے، وہ صاحب طرز خطیب تھے، انکی رحلت سے خطابت کا ایک باب ختم ہوگیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر مظہر سعید کاظمی نے کہا کہ علامہ سعیداحمد فاروقی اہل سنت کا وہ ہیرا تھا جس کی چمک سے ایک زمانہ روشن ہوا۔ جبکہ علامہ سعید فاروقی کے صاحبزادگان قاری معین الدین مدنی، حافظ فیض الحسن مکی اور عبداللہ سعید کی دستار بندی بھی کی۔

علامہ سعیداحمد فاروقی کے صاحبزادگان قاری معین الدین مدنی، حافظ فیض الحسن مکی اور برادران مفتی خورشید صدیقی اور علامہ مطیع الرسول سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ سعیداحمد فاروقی نے فروغ عشق رسول کا جو عظیم مشن شروع کیا تھا اسے پوری زندگی جاری رکھیں گے۔

قل خوانی میں مشائخ عظام اور علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں مخدوم عمران گیلانی، پیرسید نویدالحسن گیلانی چورہ شریف، پیر خواجہ سلیمان تونسوی، مفتی رفیق شاہجمالی، مفتی خورشید صدیقی، علامہ مطیع الرسول سعیدی، وحید احمد عثمانی، مفتی عثمان پسروری، راؤ عارف رضوی، یاسر ارشاد دیوان، میجراقبال چغتائی، سید رمضان شاہ فیضی، علامہ فیض بخش رضوی، علامہ خادم سعیدی، قاضی بشیر گولڑوی، محمد سلیم بلالی، مرزا ارشدالقادری، ڈاکٹر ارشد بلوچ، علامہ نذرحسین سروری، قاری عمر سعیدی، ڈاکٹر ارشد بلوچ، علامہ عزیز رسول صدیقی، علامہ رکن الدین قادری، پیر غلام مصطفےٰ اشرفی، عمران سلطانی، مختار راٹھور، مرزا اصغر علی، میاں جمیل احمد، شیخ عمران ارشد، قاری ایاز چشتی، علامہ سعید اختر، پیر غلام جیلانی نقشبندی، علامہ غلام فرید اظہری، سجاد نقشبندی، حافظ ظفر قریشی، محمد رفیق بھٹہ، فخرالاسلام بھٹہ، فہیم ممتاز ایڈووکیٹ، ملک محمد یوسف، حمید نواز عصیمی، محمد الیاس صدیقی، محمد تاج مغل، علامہ بشیرنوری، قاری بشیر معصومی، مولانا طالب سیرانی، قاری شاکر سعیدی، پروفیسر مظہر نقیبی، ملک رفیق بھٹہ، جواد ربانی، مولانا غلام حسین، علامہ فاروق مہروی سمیت سینکڑوں علماء کرام نے شرکت کی۔

قل خوانی کے موقع پر جماعت اہل سنت کے مرکزی امیر پروفیسر سید مظہر سعید کاظمی نے خصوصی دعا کرائی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top