منہاج القرآن ہزارہ ڈویژن کے وفد کی چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

تحریک منہاج القرآن ہزارہ ڈویژن کے عہدیداران پر مشتمل وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی، ملاقات میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر راجہ زاہد محمود بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے علامہ محمد جاوید قادری کو ناظم تنظیمات ہزارہ زون مقرر کیا اور ہدایات دیں کہ ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں تحریک منہاج القرآن کی تنظیم سازی جلد مکمل کی جائے۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہاکہ اس وقت قوم کو داخلی انتشار، انتہا پسندی اور فرقہ واریت سے بچانا سب سے بڑا چیلنج ہے، فی زمانہ منہاج القرآن اتحاد امت بین المذاہب رواداری کے فروغ کی سب سے زیادہ مضبوط اور مؤثر ترین آواز ہے، منہاج القرآن جملہ مکاتب فکر کو قدر مشترک اور درد مشترک کے اصول پر ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا دینی، قومی و ملی فریضہ انجام دے رہی ہے یہی فریضہ آج منہاج القرآن کے ہر کارکن اور ذمہ دار کا ہے منہاج القرآن کی قیادت شیخ الاسلام محبت، اخوت، برداشت اور رواداری کی زبان بولتے ہیں آج نہیں تو سب یہی بولی بولیں گے اسی بولی میں امت مسلمہ کی بقا اور استحکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے، دشمن اس کو نفرت اور دہشت گردی سے آلودہ کرنے کی سازش کر رہا ہے ہم اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسئلہ کا اتحاد و یگانگت میں ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ہزارہ زون کے ذمہ داران سے کہا کہ آپ سب لوگ اجتماعیت پر قائم رہیں، ہر مسئلہ پر ایک دوسرے سے مشاورت کیا کریں ”میں“کی جگہ ”ہم“ کا صیغہ استعمال کریں، انفرادیت کی بجائے اجتماعیت کو ترجیح دیا کریں، جہاں اتفاق اور اتحاد ہوتا ہے وہاں اللہ کی رحمت اور کرم ہوتا ہے۔

وفد میں حاجی غلام شبیر ضلعی صدر منہاج القرآن ہری پور، حاجی شمریز خان صدر پی کے 39 تحریک منہاج القرآن، حاجی غلام سرور ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک ابیٹ آباد، حاجی احمد ناصر خان ڈائریکٹر اسلامک انسٹی ٹیوٹ ایبٹ آباد، ہارون خان ضلعی صدر منہاج القرآن ایبٹ آباد، ساجد خان صدر منہاج القرآن میرپور، احسان الحق جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ایبٹ آباد، جاوید قادری زونل انچارج ہزارہ، امجد خان صدر تحریک منہاج القرآن مانسہرہ، سردار محمد خان ایڈووکیٹ صدر پاکستان عوامی تحریک مانسہرہ سمیت منہاج القرآن علماء کونسل، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج یوتھ لیگ کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

dr hassan qadri

dr hassan qadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top