منہاج القرآن ویمن لیگ کی حلف برداری تقریب
تہذیب یافتہ معاشرہ کیلئے خواتین کو تعلیم دینا ہو گی، ڈاکٹر حسن محی الدین
قادری
خواتین کو ترقی کے دھارے سے الگ کر کے ترقی کا کوئی ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا: فرح
ناز
منہاج القرآن ویمن لیگ کی 27 عہدیداروں نے مرکزی و صوبائی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا
ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان و دیگر رہنماءوں کی نومنتخب
عہدیداروں کو مبارکباد
لاہور (16 نومبر 2020) منہاج القرآن ویمن لیگ کی نئی تنظیم کی تقریب حلف برداری منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تقریب سے خصوصی خطاب کیا، منہاج القرآن ویمن لیگ کی 27 عہدیداروں نے مرکزی و صوبائی ذمہ داریوں کاحلف اٹھایا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد، ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، فرح ناز، ام حبیبہ اسماعیل نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا اور انہیں ایک عظیم مقصد کے حصول کے لئے جمع ہونے پر مبارکباد دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 4 دہائیوں سے تحریک منہاج القرآن مصطفوی تعلیمات کی روشنی میں ویمن امپاورمنٹ کے لیے کردار ادا کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرہ کو پرامن اور تہذیب یافتہ بنانے کے لیے خواتین کو تعلیم دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ترقی کے دھارے سے الگ کر کے ترقی کا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا، خواتین کی تربیت اور اعلیٰ تعلیمی سہولیات کی فراہمی تحریک منہاج القرآن کا طرہ امتیاز رہا ہے۔
نو منتخب عہدیداروں کو ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خاں، فرح ناز و دیگر راہنماؤں نے مبارک باد دی، تقریب میں جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، نجم الثاقب، محمد فاروق رانا، راجہ زاہد محمود، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، شہزاد رسول، عرفان یوسف، قاضی فیض الاسلام و دیگر رہنماءوں نے شرکت کی،
فرح ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے خواتین کی تعلیم و تربیت کے لئے مثالی اقدامات کیے، منہاج القرآن آج کے دور میں اسلام کی حقیقی تعلیمات کا احیاء کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خواتین کو دینی، سماجی کردار کی ادائیگی کے لئے منہاج القرآن کا باوقار پلیٹ فارم مہیا کیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ نے خواتین کی سماجی، معاشی بہبود اور ان کے خلاف استحصالی رویوں کے انسداد کے لئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے، تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
تبصرہ