منہاج القرآن راجن پور کے زیراہتمام تاجدار ختم نبوت ﷺ کانفرنس

minhaj ul quran rajanpur

تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیراہتمام تاجدار ختم نبوت ﷺ کانفرنس میں علامہ انوار المصطفی ہمدمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت رسول ﷺ اس کائنات کی جان ہے۔ کائنات جب تک قائم ہے، محبت رسول کا خمیر بھی زندہ و تابندہ رہے گا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاتم النبیین ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منصب ختم نبوت کی حفاظت ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ تحریک منہاج القرآن ختم نبوت پر پہرہ دار بن کر محبت رسول کو عام کر رہی ہے۔

تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیراہتمام کانفرنس الخلیل پارک میں منعقد ہوئی، جس میں راجن پور میں مرکزی نائب ناظم اعلی سردار شاکر خان مزاری، قاری جلیل رحمان صدیقی، محمد تقی فاضل مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر مختلف مسالک کے ضلعی رہنماوں نے بھی کانفرنس میں شرکت کی جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد بھی کانفرنس میں موجود تھی۔

minhaj ul quran rajanpur

minhaj ul quran rajanpur

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top