جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے فاضل نعلین مصطفیٰ نے جامعہ الأزهر سے ایم فِل مکمل کر لیا

جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے طالبعلم حافظ نعلين مصطفی جاوید الازہری جو 2010 میں حکومت مصر کی سکالرشپ پر جامعہ الازهر الشريف مصر میں  چلے گئے تھے، انہوں نے حال ہی میں الازهر یونیورسٹی سے ایم فل مکمل کر لیا ہے۔ ان کے تحقیقی مقالے کا موضوع ’الاحکام الشرعیہ المبنیۃ علیٰ استقراء فی فقہ الاسلامی‘ تھا۔

مقالہ پیش کرنے کی تقریب میں سفارتخانہ پاکستان مصر کے HOC راجہ عزیر نے خصوصی طور پر شرکت کی، اور اس موقع پر نگران مقالہ پروفیسر ڈاکٹر حسن صلاح نے مقالہ نگار کی تعریف کی اور پاکستانی طلبہ کے اخلاق و کردار اور اعلی تعلیمی کارکردگی کی تعریف بھی کی اور کہا کہ ہمیں پاکستانی طلبہ پر فخر ہے۔ مقالہ نگار کو یہ شرف بھی حاصل ہے کہ وہ جامعہ الأزهر الشريف میں تدریس کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔

نعلین مصطفیٰ نے اس پر مسرت موقع پر اپنی مادر علمی جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن، شیخ الجامعہ اور جامعہ کے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا، جن کی شب و روز محنت و تربیت نے اس مقام تک پہچنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

COSIS graduate gets distinction in M. Phil at Al-Azhar University

COSIS graduate gets distinction in M. Phil at Al-Azhar University

COSIS graduate gets distinction in M. Phil at Al-Azhar University

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top