منہاج یوتھ لیگ کے 32 ویں یوم تاسیس پر یوتھ کنونشن کا انعقاد
منہاج یوتھ لیگ کے 32 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ’’یوتھ کنونشن‘‘ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ناطم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ کورارڈینیشن انجینئر رفیق نجم، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا آفیئرز نوراللہ صدیقی، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد، راجہ زاہد محمود، منہاج ویمن لیگ کی صدر فرح ناز، منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی، مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ منصور قاسم اعوان، منہاج یوتھ لیگ کے دیگر مرکزی و صوبائی اور ضلعی و تحصیلی قائدین بھی موجود تھے۔ یوتھ کنونشن میں منہاج یوتھ لیگ کے سابقہ صدور و قائدین نے بھی خصوصی شرکت کی۔
یوتھ کنونشن میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس سے قبل خرم نواز گنڈاپور، ساجد محمود بھٹی، فرح ناز، منصور قاسم اعوان، مظہر محمود علوی اور منہاج یوتھ لیگ کے صوبائی قائدین نے بھی اظہار خیال کیا۔ مقررین نے منہاج یوتھ لیگ کے 32 سال پورے ہونے پر یوتھ لیگ کی خدمات کو سراہا۔
مقررین
تبصرہ