منہاج القرآن کے سینئر رہنماء محمد جنید وارثی کی والدہ انتقال کر گئیں

تحریک منہاج القرآن لاہور کے سینئر رہنماء محمد جنید وارثی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں، انا اللہ وانا الیہ راجعون۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن محمد جنید وارثی کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ پڑھائی اور مرحومہ کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔

نماز جنازہ میں منہاج القرآن کے مرکزی قائدین جی ایم ملک، جواد حامد، شہزاد رسول قادری، حاجی محمد اسحاق، منہاج القرآن لاہور کے رہنماء الطاف رندھاوا، راشد چوہدری، چوہدری افضل گجر سمیت منہاج القرآن، عوامی تحریک اور عوامی تاجر اتحاد کے راہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top