ڈاکٹر طاہرالقادری کا ڈاکٹر محمد خالد اکبر حیات کے انتقال پر افسوس کا اظہار

مرحوم نیک، صالح، خوش اخلاق اور ملنسار انسان تھے: ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک و دیگر رہنماءوں کا اظہارتعزیت

لاہور (5 دسمبر 2020ء) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے سینئر رہنماء اور ریسرچ سکالر محمد شفقت اللہ قادری کے سُسر ڈاکٹر محمد خالد اکبر حیات کے انتقال پر ملال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بیٹوں محمد سلیم خالد، محمد اویس خالد اور شفقت اللہ قادری کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت، حوصلہ اور توفیق دے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سچے عاشق رسول ﷺ، نیک، صالح، خوش اخلاق اور ملنسار انسان تھے۔ ان کی پوری زندگی حضور ﷺ کے عشق و محبت، اطاعت و اتباع میں گزری۔ مرحوم نے اپنی زندگی دکھی انسانیت کی خدمت میں بھی گزاری۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، رانا محمد فاروق، عبد الرحمن، علی وقار قادری، قاضی فیض الاسلام سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی و ضلعی قائدین نے مرحوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل اور مرحوم ڈاکٹر محمد خالد اکبر کی بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کےلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top