ڈاکٹر طاہرالقادری کا منہاج القرآن قطر کے صدر سہیل خان سہروردی کے انتقال پر افسوس کا اظہار
لاہور (6 دسمبر 2020ء) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل قطرکے صدر سہیل خان سہروردی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم نیک، صالح، سچے عاشق رسول اور اسلام کے داعی تھے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت، حوصلہ اور توفیق دے۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، قاضی زاہد حسین، جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، رفیق نجم سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی و ضلعی قائدین نے مرحوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل اور مرحوم سہیل خان سہروردی کی بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کےلئے دعا کی ہے۔
تبصرہ