منہاج القرآن کے وفد کی پیر سید علی حسین زنجانی کاظمی چشتی نظامی ؒ کے سالانہ عرس مبارک میں شرکت
تحریک منہاج القرآن لاہور اور پاکستان عوامی تحریک کی قیادت نے حضرت پیر سید علی حسین زنجانی کاظمی چشتی نظامی ؒ آستانہ عالیہ خانوہارنی شریف لاہور کے سالانہ عرس مبارک میں شرکت کی۔
اس موقع پر منہاج القرآن کے وفد نے سجادہ نشین پیر سید ذاکر سجاد شاہ زنجانی کاظمی، پیر سید جعفر حسین شاہ زنجانی کاظمی اور پیر سید زین العابدین شاہ زنجانی کاظمی سے ملاقات بھی کی۔
وفد میں راجہ زاہد محمود قادری نائب صدر پاکستان عوامی تحریک، محمد عارف چوہدری سیکرٹری کوآرڈینیشن پاکستان عوامی تحریک، حافظ غلام فرید صدر تحریک منہاج القرآن لاہور، محمد اصغر ساجد نائب صدر تحریک منہاج القرآن لاہور، محمد افضل بھٹی صدر تحریک منہاج القرآن پی پی 165، ملک امجد قادری ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 165، اصغرچشتی، ہارون چشتی، یوسی صدر و ناظم شامل تھے۔
تبصرہ