شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی کتاب ”حضور نبی اکرم ﷺ کے خصائل مبارکہ شائع“

آپ ﷺ کے پاکیزہ اوصاف 12 جلی عنوانات کے تحت دلنشیں انداز میں پیش کئے گئے ہیں
یہ کتاب آپ ﷺ کی پرنور شخصیت کے خصائل کو عملی زندگی میں ڈھالنے کیلئے انتہائی اثر انگیز ہے
شیخ الاسلام کی سیرت النبی ﷺ کے فروغ کیلئے خدمات قابل قدر ہیں: علامہ میرآصف اکبر

HAZOOR NABI AKRAM ﷺ KAY KHASAIL E MUBARAKA

لاہور (11 دسمبر 2020ء) منہاج القرآن علماء کونسل کے ناظم علامہ میر آصف اکبر نے کہا ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نئی کتاب”حضور نبی اکرم ﷺ کے خصائل مبارکہ“ شائع ہو گئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خصائل و اوصاف کے موضوع پر مرتبہ کتاب احادیث مبارکہ، روایات صحابہ اور محدثین عظام کے اقوال و تحقیق کی روشنی میں انتہائی دلنشیں انداز میں تحریر کی گئی ہے۔ کتاب میں آپ ﷺ کے انداز نشست و برخاست، خرام ناز، کھانے پینے کی عادات، لباس مبارک، شب و روز انجام دیئے جانے والے افعال، خوشبو کے استعمال، بالوں کو سنوارنے کے انداز، نعلین پاک، انداز استراحت، نیند اور قیام اللیل کے متعلق مصدقہ مواد جمع و رقم کیا گیا ہے۔ مختصر صفحات پر مشتمل خصائل مبارکہ پر جامع اس کتاب کا ایک ایک باب اور اس کا ایک ایک حرف عشق و مستی اور آداب و اخلاق کے زریں اسباق اور تربیت سے مزین و مرصع ہے۔ اس کتاب میں حضور نبی اکرم ﷺ کی ذات صفات کو 12 جلی سرخیوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ قاری آپ ﷺ کی پرنور شخصیت، محامد و محاسن، پاکیزہ عادات و اطوار کو ملاحظہ کر کے اسے اپنی عملی زندگی کا حصہ بنا سکے۔

88 صفحات پر مشتمل شیخ الاسلام کی یہ کتاب منہاج القرآن پبلی کیشنز کی طرف سے شائع کی گئی ہے جس کی قیمت صرف 160 روپے ہے یہ کتاب 365 ایم بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور مرکزی سیکرٹریٹ سے ملحقہ سیل سنٹر پر دستیاب ہے، کتاب گھر کے پتہ پر منگوانے کیلئے 04235165338 پر رابط کریں۔

HAZOOR NABI AKRAM ﷺ KAY KHASAIL E MUBARAKA

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top