ڈاکٹر طاہرالقادری کا صاحبزادہ قاضی فضل رسول کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

قائد منہاج القرآن کا مرحوم کی مغفرت و درجات کی بلندی کیلئے دعا

لاہور (16 دسمبر 2020) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے درسگاہ محدث اعظم پاکستان کے بانی صاحبزادہ قاضی فضل رسول کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مرحوم کے بھتیجے سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کے خاندان اور تمام مریدین و محبین کیلئے یہ ایک عظیم صدمہ ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کے اہلخانہ، عقیدت مندوں سب کو حوصلہ اور صبر جمیل عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے دینی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، علامہ امداداللہ قادری، علامہ میر آصف اکبر سمیت منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی قائدین نے مرحوم کے وصال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور سب خاندان والوں مرحوم کے معتقدین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top