منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے سینئر رہنماء فیض عالم قادری کے والد گرامی انتقال کر گئے

faiz alam father death

منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے سینئر رہنماء فیض عالم قادری کے والد گرامی حاجی میر عالم انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

دریں اثناء ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، جواد حامد، نوراللہ صدیقی اور دیگر مرکزی قائدین نے بھی فیض عالم سے ان کے والد گرامی کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

مرحوم کی نماز جنازہ تحصیل دینہ کی یونین کونسل مغل آباد کے گاؤں پرانا کھٹانہ کے قبرستان میں 22 دسمبر 2020ء بروز منگل دن 2 بجے ادا کی جائے گی۔

faiz alam father death

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top