منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے سینئر رہنماء فیض عالم قادری کے والد گرامی کی نماز جنازہ

minhaj ul quran norway

منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے سنیئر رہنماء فیض عالم قادری کے والد گرامی کی نماز جنازہ دینہ کے نواحی گاؤں بوڑیاں میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام سنایا گیا، جس میں انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔

نماز جنازہ میں علامہ غلام ربانی تیمور (ناظم دعوت) کی قیادت میں مرکزی وفد نے شرکت کی۔ وفد میں سیکرٹری امور خارجہ علامہ وسیم افضل، مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن طیب ضیاء، اسسٹنٹ ڈائریکٹر قاضی مدثر اور محمد اکرم بھٹی المکی شامل تھے۔

ضلعی صدر منہاج القرآن جہلم، حافظ غلام مصطفی ضلعی ناظم منہاج القرآن جہلم اور محمد حنیف مصطفوی ضلعی صدر یوتھ لیگ کے علاوہ منہاج القرآن جہلم کے کارکنان اور اہل علاقہ نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد علامہ غلام ربانی تیمور نے دعا کرائی۔ منہاج القرآن کے مرکزی وفد نے مرحوم کی تدفین کے بعد سوگوار خاندان سے تعزیت بھی کی۔

minhaj ul quran norway

minhaj ul quran norway

minhaj ul quran norway

minhaj ul quran norway

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top