تحریک منہاج القرآن میرپور آزاد کشمیر کا ضلعی ورکرز کنونشن

workers convention

تحریک منہاج القرآن ضلع میرپور آزاد کشمیر کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں نائب ناظم اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل محمد ادریس رانا مہمان خصوصی تھے، انہوں نے ورکرز کنونشن کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔

اس موقع پر محمد ظفر اقبال طاہر ناظم تحریک منہاج القرآن جموں کشمیر، حافظ احسان الحق نائب صدر تحریک منہاج القرآن جموں، پروفیسر محمد رشید صدیقی ناظم ویلفیئر تحریک منہاج القرآن جموں کشمیر، مظہر حسین قادری ناظم ممبرشپ، امتیاراحمد ناظم حلقات درود کے علاوہ جملہ تحریکی فورمز ضلعی و تحصیل عہدیداران نے بھی ورکرز کنونشن میں شرکت کی۔

کانفرنس میں میزبانی کے فرائض شاہد محمود قادری ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن میرپور نے سرانجام دئیے۔ اس سے پہلے پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت سے ہوا۔ ورکرز کنونشن میں ضلعی سطح کی تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ آخر میں دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

workers convention

workers convention

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top