افریقی نوجوان کا قبول اسلام

منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کی دعوت پر افریقی نوجوان ملوکی نے اسلام قبول کر لیا۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے ناظم رانا آصف جمیل سے افریقی نوجوان ملوکی نے گذشتہ دنوں ملاقات کی۔

اس موقع پر رانا آصف جمیل نے انہیں اسلام کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمگیر تحقیقی، علمی، مذہبی، بین المذاہب ہم آہنگی، ملی اور فلاحی خدمات بارے بھی تفصیلی آگاہ کیا۔ افریقی نوجوان نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر رانا آصف جمیل کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلیا۔ نو مسلم کا نیا اسلامی نام محمد قادر علی رکھا گیا اور انہیں خصوصی مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top